غریب سنز کی پیشکش ’’نیوبورڈ‘‘

نیوبورڈ مصنوعی سرفیسز کا عالمی طور پر نمایاں برانڈ ہے جس کا مشن دلوں کو بھانے والی سرفیسز تیار کرنا، قابل اعتماد خدمات فراہم کرنا اور اپنے صارفین کا خیال رکھنا ہے۔

ہم غریب سنز کا آؤٹ لیٹ ہیں۔ غریب سنز گھروں، دفاتر، طبی مراکز، ہوٹلنگ انڈسٹری اور دیگر شعبوں میں استعمال ہونے والی لیمینیٹڈ ایم ڈی ایف، چپ بورڈ پینل اور دیگر مصنوعی آرائشی سرفیسز تیار اور ڈسٹری بیوٹ کرتی ہے۔

ہمارا عزم ہے کہ معیار میں بہتری اور اپنے ایوارڈ یافتہ ڈیزائنوں کے ذریعے آرائشی سرفیسز کے تصور میں مسلسل انقلابی تبدیلیاں لائیں۔

ہماری فیکٹری دنیا کی جدید ترین اور آٹومیٹک ٹیکنالوجی کی حامل ہے، یہی وجہ ہے کہ ہم فخریہ کہہ سکتے ہیں کہ ہم اعلیٰ درجے کی معیاری مصنوعات کی فراہمی یقینی بناتے ہیں۔

Nu Board - our-products

مصنوعات کی سخت ٹیسٹنگ

ہر بورڈ ٹیسٹنگ اور کوالٹی کنٹرول کے کڑے پیمانے سے گزرتا ہے

nothing-2-min

مضبوطی اور پائیداری

اعلیٰ ترین کوالٹی کی فراہمی کے لیے ہماری مصنوعات کا مضبوطی اور پائیداری کا ٹیسٹ کیا جاتا ہے

nothing-3-min

مصنوعات کی یکسانیت

ہم مصنوعات کے معیار کی یکسانی برقرار رکھنے کے لیے جدید ترین ٹیکنالوجی استعمال کرتے ہیں

ہماری مصنوعات

ہم بہترین کوالٹی کے ایم ڈی ایف، چپ بورڈ اور لیمینیشنز تیار اور فراہم کرتے ہیں۔ ہماری مصنوعات پورے پاکستان میں زیادہ تر کچن کیبنٹ، وارڈ روب اور گھروں و دفاتر کے دیگر فرنیچر کی تیاری میں استعمال ہوتی ہیں۔
نیو بورڈ کی مصنوعات ریٹیلرز، انٹیریئر ڈیزائنرز اور ڈسٹری بیوٹرز کو فراہمی سے پہلے ٹیسٹنگ کے مراحل سے گزرتی ہیں۔

ایم ڈی ایف

میڈیم ڈینسٹی فائبر بورڈ (ایم ڈی ایف) نرم اور سخت لکڑی کے ذرات کو فائبر (ریشوں) میں بدل کر بنایا جاتا ہے۔ فائبر کو گوند یا ویکس میں ملا کر انتہائی شدید دباؤ اور حرارت کے ذریعے ہموار تختوں کی شکل دی جاتی ہے۔ ایم ڈی ایف ایک بہترین تعمیراتی میٹیریل ہے کیونکہ یہ بنا پھٹے اسکرو یا کیلوں کی مدد سے مضبوطی سے جوڑا جاسکتا ہے۔ دیگر پینلوں یعنی پارٹیکل بورڈ یا ہارڈ بورڈ کے مقابلے میں ایم ڈی ایف زیادہ معیاری ثابت ہوتا ہے۔

چپ بورڈ

چپ بورڈ کو پارٹیکل بورڈ بھی کہا جاتا ہے جو ایک کثیرالمقاصد اور بڑے پیمانے پر استعمال کیا جانے والا پینل ہے۔ یہ لکڑی کے ذروں یا گنے کی پھوک اور مصنوعی گوند کے ذریعے تیار کیا جاتا ہے۔ ہم یہ بورڈ ایک پریس میں حرارت اور دباؤ کے ذریعے تیار کرتے ہیں۔ ہماری تیار مصنوعات لیمینیٹڈ چپ بورڈ ہوتی ہیں جو مختلف ڈیزائنوں میں دستیاب ہیں۔

لیمینیشن

لیمینیشن کے ذریعے چپ بورڈ اور ایم ڈی ایف کی خوبصورتی اور پائیداری بڑھائی جاتی ہے۔ ہمارے پاس لیمینیشن کے بے شمار ڈیزائن ہیں جو تیار مصنوعات پر لگائے جاتے ہیں۔ یہ لیمینیشن کثیر استعمال کے باوجود اترتی نہیں ہے۔ لیمینیٹڈ چپ بورڈ اور ایم ڈی ایف مختلف سائزوں میں دستیاب ہیں۔ مزید معلومات مصنوعات کی تفصیل میں ملاحظہ فرمائیں۔

ان ہاؤس کوالٹی کنٹرول

Nu Board - our-products

تڑخنے سے محفوظ، زیرو ریپنگ اور لیمینیشن کا نہ اترنا

TESTED-FOR-IMMACULATE-min

سطح کی ہمواری اور یکسانی اور طویل عرصے تک پائیداری کے لیے بائنڈنگ کی مضبوطی کا ٹیسٹ شدہ

2020-09-10

بہتر مضبوطی کے لیے اعلیٰ معیار کے اور نمی سے محفوظ خام مال کا استعمال

RESISTANT-min

فنگس اور دیمک سے مزاحمت رکھنے والے پینل اور دیکھ بھال میں آسان

most-reustd-designer-min

پاکستان بھر کے ڈیزائنروں اور ڈسٹری بیوٹروں کا قابل اعتماد انتخاب

غریب سنز کا نیوبورڈ

اعتماد کے 30 سال

+100

سے زائد ڈیزائنوں میں دستیاب

+30

سالہ تجربے کا ساتھ

+300

سے زیادہ ڈسٹری بیوٹر

رشتہ اعتبار کا

Nu Board - Client
Nu Board - Client
Nu Board - Client
Nu Board - Client