ہمارے متعلق

ہمارے متعلق

غریب سنز یہ پختہ یقین رکھتا ہے کہ

’’تبدیلی زندگی کے لیے لازم ہے‘‘

ہم تبدیلی کے ذریعے بہتری کے لیے مستقل کوشاں رہتے ہیں۔ ہم مسلسل ایسی مصنوعات تیار کرنے میں مصروف رہتے ہیں جن کے ذریعے اعلیٰ گریڈ کے چپ بورڈ اور ایم ڈی ایف ایسی چیزوں کے لیے بھی استعمال ہوسکیں جن کے بارے میں کبھی سوچا نہ گیا ہو۔

نیوبورڈ 1976ء میں اس مقصد کے تحت قائم کی گئی تھی کہ فرنیچر انڈسٹری اور گھر کی تزئین و آرائش کے شعبے کو نت نئی سہولتیں فراہم کی جاسکیں۔ 40 سال سے زائد کے وسیع تجربے کے بعد ہم الحمد للہ اس مقام پر پہنچ چکے ہیں کہ پاکستان میں مصنوعی لکڑی کے سب سے نمایاں اداروں میں ہمارا شمار ہوتا ہے۔

ہمارے پاس پاکستان کے بہترین ماہرین پر مشتمل ٹیم ہے جو پیداواری عمل کے ہر پہلو کو بخوبی انجام دیتی ہے۔ ہمیں فخر ہے کہ ہم چپ بورڈ، لیمینیشن اور ایم ڈی ایف کی ایسی مصنوعات تیار کرتے ہیں جو گھر اور دفتر کے فرنیچر کے لیے نہ صرف آپ کی ضرورت کو پورا کرتی ہیں بلکہ آپ کے ذوق جمال کو بھی تسکین دیتی ہیں۔

'ہمارا برانڈ اعلیٰ معیار کی مصنوعات، منفرد ڈیزائن اور دلکش اسٹائل کے ذریعے ایک متاثر کن طرز زندگی فراہم کرتا ہے۔'

مشن

غریب سنز کا نیوبورڈ دنیا کی جدید ترین ٹیکنالوجی سے تیار کیا جاتا ہے تاکہ صارفین کی ضروریات کے عین مطابق، اعلیٰ معیار کی اور دیرپا مصنوعات فراہم کی جاسکیں۔

وژن

غریب سنز نیوبورڈ میں ہم اپنی ٹیم کو مضبوط بنانے اور ان کا خیال رکھنے کی اہمیت پر یقین رکھتے ہیں کیونکہ ہمارے اندرونی معاملات جتنے مستحکم ہوں گے ہم اپنے گاہکوں کی اتنی ہی بہتر خدمت کے اہل ہوں گے۔

کوالٹی

جو لگژری مصنوعات ہم تیار کرتے ہیں وہ وقت کی قید سے آزاد، باوقار اور نقائص سے بالکل پاک ہوتی ہیں۔ ہم یقینی بناتے ہیں کہ بہترین خام مال اور انسانی وسائل میں سرمایہ کاری کریں تاکہ ہمارے گاہکوں کو اعلیٰ ترین معیار کی مصنوعات فراہم کرسکیں۔

اقدار

نیوبورڈ میں باہمی احترام اور جوش و جذبے کی اقدار کو فروغ دیا جاتا ہے۔ ہم اپنے کاروبار کے تمام فریقوں کے درمیان باہمی احترام کا ماحول پروان چڑھاتے ہیں اور ہم سب آپ کو بہترین مصنوعات فراہم کرنے کے لیے ہمہ وقت پرجوش رہتے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ اتنے برسوں سے اس شعبے سے وابستگی کے باوجود ہم اپنے کام سے محبت کرتے ہیں۔