چپ بورڈ

چپ بورڈ

چپ بورڈ

چپ بورڈ

چپ بورڈ کو پارٹیکل بورڈ بھی کہا جاتا ہے جو ایک کثیرالمقاصد اور بڑے پیمانے پر استعمال کیا جانے والا پینل ہے۔ یہ لکڑی کے ذروں یا گنے کی پھوک اور مصنوعی گوند کے ذریعے تیار کیا جاتا ہے۔ ہم یہ بورڈ ایک پریس میں حرارت اور دباؤ کے ذریعے تیار کرتے ہیں۔

پاکستان میں چپ بورڈ کے بنیادی صارفین فرنیچر بنانے اور مرمت کے شعبے سے تعلق رکھتے ہیں۔ چپ بورڈ گھر اور دفاتر کے اندر استعمال ہونے والے والے فرنیچر کے لیے موزوں ترین ہے اس کے علاوہ آرائشی کوٹنگ کے ساتھ یہ کچن، باتھ روم، شیلف اور دیگر مقاصد کے لیے استعمال ہوتا ہے۔

لیمینیٹڈ چپ بورڈ

ہم لیمینیٹڈ ڈیزائن میں مختلف سائز، درجوں اور موٹائی کے چپ بورڈ پینل کی وسیع رینج پیش کرتے ہیں۔ عام گریڈ کے بورڈ سے لے کر داخلی فرنیچر کے لیے اعلیٰ گریڈ کے بورڈ تک ہمارے پاس وہ سب کچھ ہے جو آرائشی فرنیچر کے لیے آپ کی ضرورت پوری کرسکتا ہے۔ پری لیمینیٹڈ چپ بورڈ کا معیار یقینی بنانے کے لیے پہلے مختلف مراحل میں ان کی ٹیسٹنگ ہوتی ہے اس کے بعد حرارت اور دباؤ کے ذریعے ان پر مختلف ڈیزائن چسپاں کیے جاتے ہیں۔

لیمینیٹڈ چپ بورڈ کچن اور آفس شیلفوں اور دیگر فرنیچر کے لیے بہترین ہے۔ ہمارا فرنیچر گریڈ چپ بورڈ نمی اور فنگس کے خلاف مزاحمت رکھتا ہے اور اس کی دیکھ بھال آسان ہے۔ نیوبورڈ کی لیمنیشن اتارنا ممکن نہیں ہے۔

لیمنیٹڈ چپ بورڈ

مصنوعات کی تفصیلات

مصنوعات کی قسم

ہموار سائز

تخمینی سائز

موٹائی

خمینی موٹائی

اسٹینڈرڈ چپ بورڈ‎

8ft x 4ft

Ap-Size-01

16mm

لیمینیٹڈ چپ بورڈ

8ft x 4ft

Ap-Size-02

10mm

بیگیس چپ بورڈ

8ft x 4ft

Ap-Size-03

16mm

لیمینیٹڈ بیگیس چپ بورڈ

8ft x 4ft

Ap-Size-04

10mm

اوپر دکھائے گئے سائز صرف نمائشی مقصد کے لیے ہیں اور حقیقی مصنوعات کے اصل سائز کی عکاسی نہیں کرتے۔

یہ مصنوعات کی لمبائی، چوڑائی اور موٹائی کی صرف تخمینی پیمائش کے مقصد کے لیے ہے۔