پری لیمینیٹڈ ایم ڈی ایف لکڑی کے پینلوں کی صنعت میں جدید ترین پیش رفت ہے۔ یہ پینل لکڑی اور سیلولوز کے دیگر میٹریل سے تیار کیے جاتے ہیں۔ لکڑی یا سیلولوز کے ریشے بنا کر انھیں بلند درجہ حرارت اور دباؤ پر گوند کے ذریعے تختوں کی شکل دی جاتی ہے۔ پھر مطلوبہ موٹائی اور ہمواری کے لیے انھیں گھس کر بہترین کوالٹی کے پری لیمینیٹڈ ایم ڈی ایف بورڈ تیار کرلیے جاتے ہیں۔